
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائی بارے بڑے خبر سامنے آ گئی، کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف نے یکم دسمبر کو صوابی موٹروے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی رہنما احمد خان نیازی کے مطابق یکم دسمبر کو پشاور موٹروے سے ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی، ریلی ان کی قیادت میں صوابی کے مقام تک پہنچے گی جہاں مرکزی احتجاج ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ احتجاج ایک روزہ ہوگا، اور مقصد صرف موٹروے کی بندش نہیں بلکہ عمران خان کی رہائی اور عدالتی حکم کے مطابق ملاقات کو یقینی بنانا بھی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کا مطالبہ صرف ملاقات تک محدود نہیں بلکہ عمران خان کی فوری رہائی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان پر قائم مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں اور موجودہ حکومت مبینہ طور پر انہیں سیاسی میدان سے باہر رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ احمد خان نیازی نے واضح کیا کہ یہ احتجاج عوامی حمایت کے ساتھ کیا جائے گا اور کارکنان کو ہدایت دی گئی ہے کہ احتجاج کے دوران قانون ہاتھ میں نہ لیں۔
Leave a Reply