
سولر سسٹم لگانے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری، صدر زرداری نے منظوری دے دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین پر جنرل سیلز ٹیکس عارضی طور پر موخر کر دیا ۔ وفاقی حکومت نے سولر صارفین پرعائد سولہ فیصد سیلز ٹیکس پر نظرثانی کی درخواست منظور کر لی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپیل منظور کرتے ہوئے دوبارہ سماعت کرنے کی منظوری دیدی ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیس دوبارہ وفاقی ٹیکس محتسب بھجوا دیاہےجس کے بعد وفاقی ٹیکس محتسب کو جنرل سیلز ٹیکس پر دوبارہ سماعت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی اورسولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں پر ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں صارفین کو بھاری رقوم کی ادائیگیاں کرنا تھیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے رواں سال فروری میں ٹیکس وصولی کا آرڈر دیا تھاتاہم صدر مملکت نے رواں ماہ نظر ثانی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دوبارہ سماعت کی منظوری دیدی۔
Leave a Reply