
سابق وزیراعظم کو 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈھاکا کی ایک خصوصی عدالت نے سابق بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے راجوک کے پرباچال نیو ٹاؤن پراجیکٹ میں مبینہ طور پر غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کے 3 الگ الگ کرپشن کیسز میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنادی۔
فیصلہ جمعرات کی دوپہر ڈھاکا کی اسپیشل جج کورٹ نمبر 5 کے جج محمد عبداللہ المأمون نے سنایا، جس کے مطابق ہر مقدمے میں 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے، کورٹ نے احکامات جاری کیے کہ تینوں سزائیں تسلسل کے ساتھ نافذ ہوں گی، جس سے مجموعی مدت 21 سال بنتی ہے۔
مقدمات کا پس منظر
23 نومبر کو استغاثہ اور صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے آج کا دن فیصلے کے لیے مقرر کیا تھا۔
تینوں مقدمات میں کل 22 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا، جن میں سے 21 مجرم قرار پائے جبکہ ایک شخص کو بری کر دیا گیا۔
Leave a Reply