نیویارک میں پاکستانی بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تو شعیب اختر اور اداکارہ ریما۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے پاکستانی عطیہ کرنے کا اعلان کیا  تو میزبانی کرنے والے شعیب اختر اور اداکارہ ریما ششدر رہ گئیں، چند لمحے رکنے کے بعد تصدیق کی کیا آپ واقعی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا جی بالکل میں دے رہا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کےلئے کی جانیوالی ایک فنڈ ریزنگ میں جب ایک پاکستانی امریکن بزنس مین مقصود ملک نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا تو پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور فلمسٹار ریما دونوں حیران ہو گئے ، انہیں فوری سمجھ نہیں آیا کہ مقصود ملک نے کیا اعلان کیا ، شعیب اختر اور ریما نے بار بار پوچھ کر مقصود ملک سے کنفرم کیا کہ انہوں نے کیا اعلان کیا ہے ۔

مقصود ملک جو کہ ایک بڑی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں ، کا کہنا تھا کہ ان کے بعض قریبی عزیز کی کینسر کے مرض سے اموات ہوئی ہیں  جبکہ ان کے والد کو بھی جگر کا کینسر تھا،  اس  لیئے و اس مرض کا درد جانتے ہیں ۔ شعیب اختر اور ریما سمیت فنڈ ریزنگ ڈنر کے شرکاء نے مقصود ملک کی عظیم خدمت کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *