
قومی اسمبلی کے اہم ترین حلقے کے نتائج کالعدم قرار
این اے251کے نتائج کالعدم قراردے دئیے گئے ، امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روکنےکا حکم جاری کردیا گیا۔
الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیراحمد پیش ہوئے۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 پر انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنایا اور حلقے سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے251 کے22پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا، ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر پولنگ کا شیڈول جاری کرے۔
یاد رہے پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے مولاناسمیع الدین کی کامیابی کو چیلنج کیاتھا۔
Leave a Reply