
ویلکم ۔۔۔جی آیاں نوں، 2اہم شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چکلالہ کینٹ راولپنڈی حلقہ ون سے سابق امیدوار ملک دانش ممریز اعوان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی پنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذیشان ولایت ستی بھی درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والوں کو ویلکم کیا، نئیر بخاری نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان قائد اور امید پاکستان ہیں، ماہ نومبر پیپلز پارٹی قیام کا مہینہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے وطن کو ناقابل تسخیر بنایا،ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ایٹمی طاقت اور بے نظیر بھٹو شہید کے ایٹمی میزائل پروگرام سے وطن محفوظ ہے۔
Leave a Reply