
جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے،بغیر سود قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کا سنہری موقع
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بینک الفلاح نے اپنے صارفین کے لیے ایک انتہائی پرکشش اور سہل فنانسنگ پلان متعارف کرایا ہے جس کے تحت ہونڈا موٹر سائیکلز کی خریداری اب زیرو مارک اپ کیساتھ آسان اقساط پر ممکن ہوگئی ہے۔
نئی پیشکش محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور اس کا مقصد عام صارفین کے لیے مقبول ہونڈا بائیکس کو مزید قابلِ رسائی بنانا ہے۔
سکیم خاص طور پر اُن صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے جو ایک ہی بار پوری رقم ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں اپنی پسند کی ہونڈا بائیک حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس پلان کے تحت ادائیگی صرف بینک کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ممکن ہوگی جبکہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق مختلف مدت پر مشتمل اقساط کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
بینک کے مطابق سی ڈی 70 کے لیے ماہانہ قسط 26,650 روپے رکھی گئی ہے، سی جی 125 کے لیے 39,750 روپے جبکہ سی جی 150 کے لیے 76,650 روپے ماہانہ قسط مقرر کی گئی ہے۔
اگرچہ اس سکیم میں مکمل طور پر بلاسود (زیرو مارک اپ) سہولت فراہم کی گئی ہے تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ادا کرنا ہوگی۔
بینک نے وضاحت کی ہے کہ آفر صرف منتخب ماڈلز تک محدود ہے اور ان کی دستیابی اسٹاک کی مقدار سے مشروط ہوگی، اس لیے صارفین کو جلد از جلد درخواست دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
نجی بینک نے مزید بتایا کہ اگر کوئی گاہک مکمل تفصیلات یا بائیک کی بکنگ کے لیے رہنمائی چاہتا ہے تو وہ بینک کے ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتا ہے، بینک کا کہنا ہے کہ یہ آفر نہ صرف محدود مدت کے لیے ہے بلکہ اس پر مخصوص شرائط و ضوابط بھی لاگو ہوں گے۔
موٹر سائیکل مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں بلاسود اقساط صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوسکتی ہے، خصوصاً اُن افراد کے لیے جو مہنگائی کے باعث یکمشت رقم ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس پیشکش سے نہ صرف موٹر سائیکل کی فروخت میں اضافہ متوقع ہے بلکہ صارفین کو اپنی پسند کے ہونڈا ماڈلز تک آسان رسائی بھی حاصل ہوگی۔
بینک کی یہ نئی سکیم بلاشبہ ان افراد کے لیے ایک مناسب موقع ہے جو کم بجٹ میں بھی ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہش مند ہیں۔
البتہ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درخواست دینے سے قبل تمام شرائط و ضوابط سے مکمل آگاہی حاصل کرلیں۔
What is the total cost and how many month we pay for CG 125
What is total cost and how much is the month cg125