سپیکر پنجاب اسمبلی کو بڑا استعفی موصول ، اہم ترین رکن اسمبلی نے ” بائے بائے” کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کی سیلاب پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے کنوینئر علی حیدر گیلانی مستعفی ہوگئے۔

سید علی حیدر گیلانی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے جس میں موقف اپنایا کہ بارباڈوس میں 68 سی پی سی کانفرنس کے لئے جانا ہے جبکہ کمیٹی نے سیلاب کے حوالے سے جلد اپنا سروے مکمل کرنا ہے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ میری عدم دستیابی کے باعث کمیٹی کا کام متاثر نہ ہو اس لئے استعفی دے رہا ہوں، سید علی حیدر گیلانی نے کمیٹی کے لیے نیا کنونیر مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *