
بریکنگ نیوز: 9 مئی کےسزا یافتہ نامور قیدی کا جیل میں انتقال ہوگیا
گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں 9 مئی مقدمے میں سزا یافتہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل میں قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ جیل حکام نے بتایاکہ قاسم کھوکھر 9مئی کے مقدمے میں سینٹرل جیل میں قید تھا۔
حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے قاسم کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
This is not a proper way to announce someone, caualiy like that . announcement must be straight and clear. Factor of casuality must be clear.