بریکنگ نیوز: پی ٹی آئی کے دواہم رہنما قومی اسمبلی سے مستعفی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر علی محمد خان اور عادل بازئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔

علی محمد خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور سے استعفیٰ دے دیا۔

انہوں نے نے اسپیکر آفس میں اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا۔

دوسری جانب، عادل بازئی نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ تخفیف غربت اور اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کمیٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمیٹی کے ممبر تھے۔

عادل بازئی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے احکامات پر تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *