بریکنگ نیوز: بڑا استعفیٰ آگیا دنیا میں ہلچل مچ گئی

امریکہ(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف آئندہ ماہ(اگست )کے اختتام پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں بطورگریگوری اینڈ اینیا کافی پروفیسر آف اکنامکس اپنی نئی تعلیمی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ فنڈ کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ آئندہ ماہ(اگست )کے اختتام پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق گیتا گوپیناتھ نے جنوری 2019 میں آئی ایم ایف میں بطور چیف اکانومسٹ شمولیت اختیار کی تھی اور جنوری 2022 میں انہیں فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے اہم عہدے پر ترقی دی گئی۔

ان کے دور میں عالمی معیشت کوکورونا وبا، مہنگائی کا بحران، جنگیں اور تجارتی نظام کی ازسرنو ترتیب جیسے درپیش کئی غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا رہا ان چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے میں آئی ایم ایف نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے گیتا گوپیناتھ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گیتا ایک شاندار رفیق کار اور غیرمعمولی فکری رہنما رہیں انہوں نے فنڈ کے مشن اور اس کے رکن ممالک سے اپنی بھرپور وابستگی کا مظاہرہ کیا وہ نہ صرف ایک مایہ ناز ماہرِ معاشیات ہیں بلکہ ایک اعلیٰ منتظم بھی ثابت ہوئیں جنہوں نے ہر موقع پر اپنے ساتھیوں کی پیشہ ورانہ ترقی اور فلاح کا خاص خیال رکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *