
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت (مرحوم) کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور بارے بڑی خبر آگئی
اداکارہ طوبیٰ انور نے بتایا ہے اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد تنہا رہنے والی اداکاراؤں کی حفاظت اور ان سے رابطے میں رہنے کے لیے واٹس ایپ پر گروپ بنا لیا گیا۔حمیرا اصغر کی موت کے بعد شوبز کی سینئر اداکاراؤں نے کراچی میں تنہا رہنے والی اداکاراؤں کی حفاظت، ان سے رابطے میں رہنے اور انہیں مدد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر واٹس ایپ گروپ بنا دیا۔
طوبیٰ انور نے تصدیق کی کہ فوری طور پر فی الحال واٹس ایپ گروپ بنالیا گیا ہے، جہاں ان تمام اداکاراؤں کو ایڈ کیا گیا ہے جو کراچی میں تنہا یا خاندان کے بغیر رہتی ہیں۔
گروپ کے ضوابط کے تحت تنہا یا اہل خانہ کے بغیر کراچی میں رہنے والی اداکاراؤں کی ہفتہ وار اٹینڈس چیک کی جائے گی جب کہ انہیں ذہنی صحت سمیت مالی مشکلات کے حوالے سے بھی مدد فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد شوبز انڈسٹری سکتے میں ہیں، خصوصی طور پر وہ اداکارائیں پریشان ہیں، جو کراچی میں تنہا رہتی ہیں۔
طوبیٰ انور کے مطابق ان کا تعلق تو کراچی ہے، وہ خاندان کے ساتھ رہتی ہیں لیکن بہت ساری اداکارائیں ایسی ہیں جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہیں رہتیں، ان کی حفاظت اور انہیں تعاون فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپ بنالیا گیا ہے، اس ضمن میں مزید بہتر روابط کی کوششیں کی جائیں گی۔
Leave a Reply