زیر نظر تصویر میں ہنڈائی گاڑی کے ڈرائیور نے بہادری کا شاندار مظاہر کرتے ہوئے گاڑی موٹر سائیکل سوار 3 کس پر چڑھا دی جس میں سے

سرگودہا (نیوز ڈیسک) سرگودھا کے ہنڈائی ڈرائیور نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گاڑی کے نیچے دیدیا۔۔۔

یہ واقعہ گزشتہ روز لک موڑ بھلوال روڈ پر سکیسر کے قریب پیش آیا جہاں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شاہ زور ہنڈائی گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کی۔

ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس پر بہادر ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی ڈاکوؤں پر چڑھا دی۔

اس سویلین ان کاؤنٹر میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوا، جس نے اپنا تعلق دھریمہ سے بتایا، جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، تاہم زخمی ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہو گیا۔

آپ ہنڈائی ڈرائیور کے اس عمل کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ اگر آپ اس کی جگہ پر ہوتے تو کیا کرتے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *