سرگودھا پولیس کے دو جوانوں نے عوام کے دل جیت لئے

سرگودھا پولیس کے دو جوانوں نے عوام کے دل جیت لئے۔۔۔!
چند روز پہلے تھانہ عطا شہید کے جوانوں کو رات 12 بجے کے قریب گشت کرتے ہوئے سنسان روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار ملا۔
موٹر سائیکل سوار اپنی کمسن بیٹی کی دوائی لینے جا رہا تھا مگر اسکا موٹر سائیکل خراب ہو گیا تھا اور وہ بہت زیادہ پریشان تھا۔
یہ دونوں جوان اس شخص کو پولیس وین میں قریبی ہسپتال لے گے اور چیک اپ کے بعد واپس گھر بھی چھوڑ کر گئے۔
دونوں جوانوں نے ایک معصوم سی پری کی اس وقت ہیلپ کی جب روڈ سنسان تھا اور وہ بالکل بے یار و مددگار پریشانی کے عالم میں بیٹھے تھے۔
ننھی پری کی فیملی نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پولیس اہلکاروں ڈھیروں دعائیں دیں۔
ٹیم وائس آف سرگودھا ان دونوں جوانوں کی رحمدلی انسانیت نوازی اور اپنے ڈیوٹی پروفیشنل انداز میں نبھانے پر سیلوٹ پیش کرتی ہے۔ ویلڈن جوانو۔۔۔
❤️
👏

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *