
کتے کے بعد جس چیز سے انسان زیادہ ڈرتا ہے وہ ہے بِھڑ ! بھڑ جب شہد نہیں دیتی تو۔۔۔
کتے کے بعد جس چیز سے انسان زیادہ ڈرتا ہے وہ ہے بِھڑ ! بھڑ جب شہد نہیں دیتی تو اس کے پاس ڈنک مارنےکا کیا جواز ہے؟
بغیر وارنٹ کے گھر میں گھسنا اور مارنا تو پولیس کا کام تھا یہ بھڑ کو کس نے اختیار دیا کہ بِنا وارنٹ کے چلتے پھرتے اچانک سے ڈنک مار جاتی ہے۔
سب سے زیادہ دلچسپ اور دیکھنے سے تعلق رکھنے والا وہ مرحلہ ہوتا ہے جب یہ ابن آدم کی قمیص میں گھس جائے،اور متاثرہ بندہ افریقی رقص کرنے لگ جائے۔
تین چار دن تک تو متاثرہ علاقہ ڈبل روٹی کی مانند ہوجاتا ہے۔اور اچھاخاصا بندہ بھی جاپانی کارٹون نظر آتا ہے۔
صورت کے لحاظ سے دیکھنے میں یہ خود بڑی حسین سنہری رنگ اور پتلی کمر والی ہے۔لیکن سیرت کے حوالے سے اس میں اخلاقیات بالکل صفر ہیں۔
Leave a Reply