اگر ایران آبنائے ہرمز کو بند کرتا ہے تو اس کا سب سے بڑا خمیازہ کس ملک کو بھگتنا پڑے گا ؟

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے  کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا  تو سب سے پہلے چین کو غصہ آنا چاہیے کیونکہ ان کی تیل کی سپلائی کا بڑا حصہ اسی راستے سے آتا ہے۔

سی این این کے مطابق سی بی ایس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو  بند کرتا ہے تو چین کو اس کا سب سے بڑا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اس کا شدید نقصان ہوگا جن میں امریکہ بھی شامل ہے لیکن دنیا کو ہم سے کہیں زیادہ اثر پڑے گا۔ادھر فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایران ایسا کرتا ہے تو یہ اس کی اپنی معاشی خودکشی ہوگی۔روبیو نے خبردار کیا کہ امریکہ کے پاس اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعدد آپشنز موجود ہیں لیکن آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت میں زبردست بگاڑ پیدا ہوگا اور یہ صرف امریکہ نہیں بلکہ دیگر ممالک کے لیے بھی نقصان دہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *