جیل کی زندگی اور باہر کی زندگی۔۔۔سر فیض حمید کی قیدِ بامشقت کا نواں ، دن آج سر فیض حمید حسبِ معمول۔۔۔

سر فیض حمید کی قیدِ بامشقت کا نواں دن
😕
آج سر فیض حمید حسبِ معمول علی الصبح اٹھے، تازہ ہوا کے لیے فارم ہاؤس کے لان میں دو چکر لگائے، پھر ناشتے کی میز پر بیٹھ کر اخبارات دیکھ ہی رہے تھے کہ ایک اہلکار مودبانہ انداز میں بولا: سر، یاد دہانی ہے کہ آپ قیدِ بامشقت میں ہیں، آج کی مشقت کے طور پر سوئمنگ پول کے کنارے پانچ منٹ زیادہ بیٹھنا ہوگا۔
یہ سن کر سر فیض حمید نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ چشمہ سیدھا کیا اور فرمایا: “اصل مشقت تو عام آدمی کی زندگی ہے، باقی سب رسمی کارروائی ہے”، اور یہ کہتے ہوئے آرام دہ کرسی پر ٹیک لگا لی
🫡

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *