سابق ایرانی ولی عہد نے ایران میں رجیم کی تبدیلی کے بعد کا ’’منصوبہ‘‘ بھی شیئر کر دیا

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی نے ایران میں رجیم کی تبدیلی کے بعد  کا منصوبہ  بھی شیئر کر دیا ۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سابق ایرانی ولی عہد  رضا پہلوی نے کہا ہے کہ’’ ایران فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے، موجودہ حکومتی نظام کا خاتمہ قریب ہے‘‘۔

ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا  کہ’’ آیت اللہ خامنہ ای کے بعد 100 دن کی عبوری حکومت بنائی جائے گی‘‘۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم’’ ایکس ‘‘پر جاری اپنے بیان میں رضا پہلوی نے کہا کہ’’ ایرانی عوام اسلامی جمہوریہ ایران کے سقوط کے بعد کے دور  کے بارے میں فکرمند نہ ہوں، ہمارے پاس ایران کے مستقبل کے لیے منصوبہ موجود ہے۔ہم نے ابتدائی 100 دن کی عبوری حکومت اور اس کے بعد کی قومی جمہوری حکومت کے لیے تیاری کی ہوئی ہے۔فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک ایسی حکومت کے لیے عوام کی مخالفت میں کھڑے نہ ہوں جس کا اختتام قریب ہے‘‘۔

واضح  رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں رضا پہلوی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر نظر آئے ہیں جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر بھی پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *