پاکستانی پائلٹ نے اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی

سعودی عرب(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ہونے والی ویڈیو سعودی عرب کی فضائی حدود کے دوران دمام سٹی میں بنائی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں درجنوں میزائل ایران سے اسرائیل کی جانب گزرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی طیارے کا کاک پٹ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

پی آئی اے کی پروز سعودی عرب سے پاکستان آرہی تھی، اس دوران جب طیارہ دمام سٹی کے قریب پہنچا تو پائلٹ کو فضا میں اسرائیل کی جانب داغے گئے درجنوں ایرانی میزائل دکھائی دیے جس پر پائلٹ نے ویڈیو بنادی۔

پائلٹ کی جانب سے کاک پٹ سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *