
ایران اور اسرائیل جنگ کے اثرات بلوچستان تک پہنچ گئے
کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) ایران اور اسرائیل کے جاری تصادم کے اثرات بلوچستان تک پہنچ گئے۔
بلوچستان حکومت نے گوادر، پنجگور، تربت میں ایران سے ملحقہ سرحدی راستے بند کر دیے۔ بلوچستان حکومت کے مطابق
ایران کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔
کشیدہ علاقائی صورتحال کے باعث ایران سے سفری آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ دوسری جانب ولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کی بات آئی تو ہم نے اپنے اختلافات ختم کیے۔ یہی ہمارا مفہوم ہے دفاع کیلیے اپنا کردار ادا کرو۔ حیدرآباد: کسی فخر اور تکبر کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔
اسرائیل اسلامی دنیا کے اندر ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے۔ جب سے اسرائیل قائم ہوا تب سے اس کی پالیسیاں جارحانہ ہیں۔ اسرائیل کے پہلے صدر نے پاکستان کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیل کے پہلے صدر نے کہا نوزائیدہ پاکستان کو مٹائیں گے۔
قائد اعظم نے کہا تھا اسرائیل برطابیہ کا ناجائز بچہ ہے۔ حیدرآباد: 1982 میں اسرائیل نے لبنان میں 20 ہزار لوگوں کو شہید کیا۔ ڈیڑھ سال میں فلسطین میں60 ہزار سے زیادہ شہید ہوچکے۔ حق ہر مبنی قراردادیں آتی ہیں تو امریکا ویٹو کرتا ہے۔
Leave a Reply