
بلال عباس اور درفشاں سلیم نے نکاح کرلیا؟ تصاویر وائرل
کراچی (شوبز ڈیسک )پاکستانی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی درِ فشاں اور بلال عباس کی عروسی جوڑوں میں ملبوس نئی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو خوشی سے جھوم اٹھنے پر مجبور کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں درِفشاں عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں جبکہ بلال عباس بھی شیروانی میں ملبوس ہیں اور درِفشاں کا ہاتھ تھامے کھڑے ہیں۔ایک اور وائرل ویڈیو میں دو ویڈیوز کو یکجا کیا گیا ہے جن میں ایک جگہ درِفشاں برابر میں بیٹھے بلال عباس کو بے انتہا محبت سے دیکھ رہی ہیں جبکہ ایک کلپ میں دونوں آپس میں محوِ گفتگو ہیں۔


Leave a Reply