بینک سے نکلتے ہوئے ایک خاتون کو یاد آیا کار کی چابی بینک میں بھول آئی ہوں۔ واپس جا کر

بینک سے نکلتے ہوئے ایک خاتون کو یاد آیا کار کی چابی بینک میں بھول آئی ہوں۔
واپس جا کر سب سے پوچھا مگر بینک میں چابی نہیں تھی۔
دوبارہ پرس چھان مارا۔
‘اف!
چابی گاڑی میں رہ گئی تھی!
بھاگم بھاگ پارکنگ میں پہنچی، گاڑی غائب!
پولیس کو فون کرکے گاڑی کا نمبر بتایا اور اعتراف کیا کہ چابی گاڑی میں رہ گئی تھی اور گاڑی چوری ہو گئی ہے۔
پھر تھوڑے اوسان بحال ہوئے تو دھڑکتے دل کے ساتھ میاں کو زندگی کی مشکل ترین کال کی اور اٹکتے اٹکتے بتایا
گاڑی چوری ہو گئی ہے۔
ادھر سے میاں جی گرجے!!!
میں تمہیں بینک ڈراپ کرکے آیا تھا تم گاڑی لے کر نہیں گئی تھیں۔
خدا کا شکر ادا کیا اور میاں سے کہا کہ آکر مجھے لے جائیں۔
میاں جی بولے:
لے تو جاؤں، پہلے پولیس کو تو یقین دلا لوں کہ تمہاری کار میں نے چوری نہیں کی”،
۔🙄😊🤭🙃

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *