
بریکنگ نیوز: عوام ہو جائیں تیار، آج بروز منگل 27مئی آندھی، طوفان اور بارش کی رپورٹ سامنے آگئی
لاہور (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا نیا سلسلہ 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، کل شام سے 31 مئی تک آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب شمالی علاقہ جات میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 71 فٹ بلند ہوگیا ہے۔
Leave a Reply