
صبح سویرے افسوسناک خبر: اہم ترین پی ٹی آئی رہنما جاں بحق جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا
عراق(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک متحرک رکن یاسر عباسی عراق میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دے رہے ہیں کہ ہماری سوشل میڈیا ٹیم کے ایک قابل فخر رکن یاسر عباسی اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ عراق میں ایک حادثے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔‘‘
یاسر عباسی کو ایک وفادار اور نڈر سوشل میڈیا ورکر کے طور پر جانا جاتا تھا، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی تحریک انصاف کا بیانیہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ وہ کئی سالوں سے تحریک انصاف کے ساتھ منسلک تھے اور پارٹی کے ڈیجیٹل محاذ پر انتہائی فعال کردار ادا کر رہے تھے۔
دوسری جانب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، دونوں رہنماؤں کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا، جب وہ کارکنوں سمیت ریلی نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیماڑی کے دفتر میں توڑ پھوڑ سمیت دیگر مقدمات درج کیے گئے تھے، جو اس وقت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
19 جنوری 2023 کو کراچی میں ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ فردوس شمیم، علی زیدی، بلال غفار اور سعید آفریدی سمیت دیگر کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔
Leave a Reply