شادی کے اگلے ہی روز دولہے نے دلہن کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، شرمناک وجہ سامنے آگئی

ملتان (نیوز ڈیسک) رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں شادی کے اگلے دن ہی شوہر نے دلہن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ دلہن ماں کی بیماری کا کہہ کر 5 لاکھ روپے کی نقد رقم اور زیورات لے گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے، خاتون اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *