
بارشیں ہی بارشیں
اس سال کلاوڈ برسٹ ہوں گے اور شہروں میں سیلاب آئیں گے۔ مون سون کی بارشیں جنہیں پاکستان میں برسات کا موسم کہا جاتا ہے وہ جون کے آخری ہفتے شروع ہو جائیں گی۔
سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں ہوا۔ این ڈی ایم اے کا چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ اس سال مون سون کی زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے، پاکستان میں 26 یا 27 جون کو مون سون کی ہوائیں پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔ پاکستان میں برسات کا موسم روایتاً جولائی کے پہلے ہفتے سے 15 ستمبر تک چلتا ہے۔ جون کے آخری ہفتے ہونے والی بارشوں کو پری مون سون تصور کیا جاتا ہے۔
اس سال برسات کے متعلق این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمالی پنجاب اور مشرقی پنجاب میں زیادہ بارش ہوگی۔
Leave a Reply