اِنا لِلہ وَاِنا الیہ رَاجعون۔۔۔اہم ترین شخٰصیت کا انتقال ہو گیا۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے 2 جنوری 2006ء کو بینک دولت پاکستان کی 14 ویں گورنر کا عہدہ سنبھالا تھااوروہ سٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر تھیں، انہیں بینکاری کا قومی اور بین الاقوامی وسیع تجربہ حاصل تھا۔
گورنر اسٹیٹ بینک تقرری سے قبل وہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بطور ڈائریکٹر جنرل شعبہ جنوب مشرقی ایشیا وابستہ تھیں اور اس عہدے پر جنوری 2004ء سے کام کر رہی تھیں، قبل ازیں وہ اس شعبے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تھیں وہ ایشیائی ترقیاتی بینک میں ڈائریکٹر، نظم و نسق، مالیات اور تجارت ڈویژن برائے مشرقی اور وسط ایشیا کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *