
ملک کی بڑی سیاسی جماعت پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد
ڈھاکہ (نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ فیصلہ ہفتے کی شام کو کیا گیا اور باضابطہ نوٹیفکیشن اگلے ورکنگ ڈے پر جاری کیا جائے گا۔عبوری حکومت کے سربراہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے کابینہ کے مشورے سے یہ فیصلہ کیا، جس کے مطابق عوامی لیگ اور اس کے ذیلی اداروں کی تمام سرگرمیاں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک بین الاقوامی جرائم ٹریبونل ( آئی سی ٹی ) میں جماعت اور اس کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات مکمل نہیں ہو جاتے۔
یہ اقدام جولائی 2024 میں ہونے والی طلبہ قیادت میں بغاوت کے بعد سامنے آیا، جس میں عوامی لیگ کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور شیخ حسینہ کو ملک چھوڑ کر بھارت میں پناہ لینی پڑی۔
Leave a Reply