بریکنگ نیوز: بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا آغاز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستان کے اہم فضائی اڈوں نور خان، مرید اور شور کوٹ پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی افواج بھارت کے خلاف بھرپور کارروائی میں مصروف ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ہو چکی ہے۔

پاکستانی فوجی قیادت صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جب کہ عوام سے پرامن رہنے اور افواہوں سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔

عالمی برادری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے اور دونوں ممالک سے تحمل اور بات چیت پر زور دے رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *