
وہ آدمی جس نے ایک ہفتہ پہلے ہی رافیل طیارے کو چینی میزائل سے گرائے جانے کی پیشگوئی کردی تھی
لاہور (نیوز ڈیسک)بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کیے جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی غرور رافیل زمین بوس کر دیا ، پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے جن میں 3 رافیل شامل ہیں لیکن رافیل پر پاکستان کے جے ایف تھنڈر اور اس میں نصب پی ایل 15 میزائل کی برتری ایک غیر ملکی وی لاگر نے 10 روز قبل پہلے ہی بیان کرتے ہوئے پیشگوئی کر دی تھی کہ پاکستان اس میں جیت جائے گا۔
’نیوہارزون ٹی وی ‘ نامی یوٹیوب چینل پر 10 روز قبل رافیل اور جے ایف تھنڈر ز کی صلاحیت پر مبنی ایک تحقیقی ویڈیو جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ بھارت نے پاکستان کی فضائیہ پر برتری کیلئے 9 بلین ڈالر کے 36 رافیل طیارے خریدے لیکن اس کے باوجود بھی وہ پاکستان پر برتری حاصل نہیں کر سکا ، پاکستان کے ایک مزائل پی ایل 15 نے بھارت کا 9 بلین ڈالر کا خواب چکنا چور کر کے رکھ دیا ۔
چین کا پی ایل 15 میزائل اب پاکستان کی فضائیہ کے پاس ہے ، جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھی تو چین نے میدان میں آتے ہوئے پاکستان کو پی ایل 15 میزائلوں کی پوری ایک کھیپ فراہم کی ، پاکستان کو 100 پی ایل 15 میزائل دیئے گئے ، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب پاکستان نے پی ایل 15 میزائل چین سے حاصل کیے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی ٹیسٹنگ کیلئے چین سے خرید چکا ہے ، لیکن اب اس کی بڑی کھیپ پاکستان کے پاس موجود ہے ۔
پی ایل 15 بی آر وی میزائل ہے ،، جو کہ لمبے فاصلے تک نظر سے اوجھل ٹارگٹ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور میک 5 کی سپیڈ کی صلاحیت کا حامل ہے ، جو کہ آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز ہے ، یہ میزائل 300 کلومیٹر رینج تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناتاہے ۔یعنی لاہور کی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان بھارت کے اندر تک کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔
Leave a Reply