ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کےبڑے راہنما و سربراہ انتقال کر گئے

لیسٹر ( نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر خورشید احمد برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر، سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی تھے، جب کہ وہ معاشی امور کے ماہر اور متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، سابق امیر سراج الحق، سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *