سوزوکی آلٹو 6 لاکھ 99 ہزار روپےمیں حاصل کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں مقبول ترین گاڑیوں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو، جو اپنی ایندھن کی بچت، کم لاگت اور جدید ڈیزائن کی بدولت جانی جاتی ہے، جو کہ اب آسان قسطوں پر دستیاب ہے۔صرف مختلف ویریئنٹس کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 6 لاکھ 99 ہزار روپے سے 9 لاکھ 13 ہزار روپے کے درمیان رکھی گئی ہے۔سوزوکی آلٹو جدید اور ایروناڈینامک ڈیزائن کے ساتھ پیش کی گئی ہے، جو اسے ایک منفرد اور دلکش شکل دیتا ہے۔ اس کے بڑے سائز کے ہیڈ لیمپس، خوبصورت دروازے اور شاندار بیک ڈیزائن اسے نہایت پرکشش بناتے ہیں۔

اندرونی حصے میں وسیع کیبن اسپیس، جدید ایم پی5 ٹچ اسکرین اور اسٹوریج ایکسیسریز موجود ہیں جو آرام دہ سفر کا مکمل احساس فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آلٹو میں جدید حفاظتی خصوصیات جیسے کہ سیٹ بیلٹس، اے بی ایس بریکس اور ایئربیگز بھی شامل کیے گئے ہیں، جو اسے نئی نسل کے لیے ایک محفوظ اور مثالی انتخاب بناتے ہیں۔ اس میں 660س سی آر سیریزتھری سلینڈر پیٹرول انجن نصب کیا گیا ہے جو بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

قیمت
سوزوکی آلٹو پاکستان میں چار مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہے، جن میں وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر-اے جی ایس اور وی ایکس ایل-اے جی ایس شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز کی قیمتیں فروری 2025 کے لیے مقرر کی جا چکی ہیں، جن کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت 23 لاکھ 31 ہزار روپے، وی ایکس آر کی قیمت 27 لاکھ 7 ہزار روپے، وی ایکس آر-اے جی ایس کی قیمت 28 لاکھ 94 ہزار روپے اور وی ایکس ایل-اے جی ایس کی قیمت 30 لاکھ 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔نجی بینک ’یو بی ایل ‘کی جانب سے فراہم کردہ فنانسنگ اسکیم کے تحت صارفین کو آلٹو کی خریداری کے لیے پانچ سالہ اقساط کا موقع دیا جا رہا ہے۔

مختلف ویریئنٹس کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 6 لاکھ 99 ہزار روپے سے 9 لاکھ 13 ہزار روپے کے درمیان رکھی گئی ہے، جبکہ ماہانہ قسط 38 ہزار 809 روپے سے شروع ہو کر 50 ہزار 697 روپے تک ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو محدود بجٹ میں بہترین گاڑی خریدنے کے خواہشمند ہیں۔یہ سہولت ان تمام صارفین کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو سوزوکی آلٹو خریدنا چاہتے ہیں مگر یکمشت ادائیگی کے بجائے آسان ماہانہ اقساط میں خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *