پاکستانیوں کے لئے خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کیا پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 150 روپے فی لیٹر کمی ہونے جا رہی ہے؟عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی ہوئی ہے۔

اس سال 20 جنوری کو خام تیل کی قیمت 82 ڈالر تھی۔ اور 50 دنوں سے بھی کم عرصے میں $12 سے زیادہ کی کمی کے بعد، قیمت اب $69.3 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام کو امید ہے کہ یہاں بھی پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہوگی۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 119 روپے فی لیٹر تھی۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں پٹرول کی قیمت اگست 2021 کی سطح تک بھی گر سکتی ہے؟ اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 150 روپے فی لیٹر کمی ہو جائے گی۔حکومت کا پیٹرول کی قیمت ہر 15 دن بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ۔ گزشتہ 50 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے باعث توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 20 سے 30 روپے تک کمی واقع ہوگی تاہم ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات 2 ماہ بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں پر پڑتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *