اسلام آباد سے بڑا استعفی آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایڈووکیٹ اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی، حالیہ عدالتی تقرریوں کے بعد تنازعات کے باعث مزید کام نہیں کرسکتا، مناسب یہی سمجھا کہ رکنیت سے مستعفی ہوجاوں،
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں بطور نمائندہ بار کونسل شامل رکن اختر حسین نے استعفیٰ دیدیا۔اختر حسین نے ججز تبادلوں اور سینیارٹی ایشوز پر اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔اختر حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ججز سینیارٹی اور تبادلوں پر پاکستان بار کے مؤقف سے متفق نہیں تھا، مناسب یہی سمجھا کہ مستعفی ہوجاؤں۔

تیرہ رکنی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان سمیت 5 ججز، پارلیمنٹ کے 4 ارکان، اٹارنی جنرل، وزیر قانون، بار کونسل کا نمائندہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نامزد خاتون یا غیرمسلم رکن کمیشن کا حصہ ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *