رمضان پیکیج:فی خاندان 10 ہزار روپے دینے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، رواں سال رمضان بازار میں سبسڈی دینے کے بجائے ہر خاندان کو پیسے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دے گی۔
پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے فنڈز کی فراہمی کیلئے سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی۔صوبے بھر میں مستحق خاندانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔مستحق خاندان کو رمضان پیکیج کی مد میں گھر کی دہلیز پر 10 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گےبینک اف پنجاب فی خاندان پے آرڈر پاکستان پوسٹ کے ذریعے گھر گھر تقسیم کرے گا پے آرڈر ملنے کے بعد فی خاندان بینک میں جمع کروا کر رقم وصول کرے گا۔کیش وصول کرنے کے لئے شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک کروانا لازم ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *