
سعودی شہزادہ اچانک انتقال کر گئے،مملکت سعودی عرب میں صف ماتم بچھ گئی
ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے۔ ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔
ایوان شاہی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ کل بدھ کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائےگی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن فہد کے انتقال کی خبرسن کر دلی دکھ ہوا، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم شاہ فہد بن عبدالعزیزمرحوم کے صاحبزادے اور مشرقی صوبہ کے سابق گورنرتھے، شہزادہ محمد بن فہد مرحوم کی سعودی عرب،عوام کے لئے شاندارخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی طرف سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان کے ارکان اور سعودی عوام کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔
Leave a Reply