جاپان کی فحش فلموں کی اداکارہ لاہور پہنچ گئیں، تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) جاپان کی فحش فلموں کی اداکارہ ’ کائے اساکرا‘ نےچپکےسے لاہور دیکھنے آن پہنچیں اور بعدازاں سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کرکے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کائے اساکرا کو فحش فلموں کی انڈسٹری میں ’ رائے لِل بلیک‘ کے نام سے جانا جاتاہے ، حال ہی میں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کی تصاویر اپ لوڈ کیں ، انہوں نے کالے رنگ کا برقعہ پہن رکھاہے اور مکمل حجاب میں دکھائی دیں ۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہیں لاہور کی گلیوں میں دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کو انہوں نے کیپشن دیا کہ ’صبح کی چہل قدمی دنیا کے ایک مقام پر‘.کائے اساکرا لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرتے بھی دکھائی دیں، انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ، مسجد وزیر خان بھی دیکھی اور اپنی اس وزٹ کو کیمرے میں بھی عکسبند کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *