موت سے 6 مہینے پہلے انسان میں کیا تبدیلیاں پیدا ہونے لگتی ہیں؟ حیران کن دعویٰ

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ موت کی علامات کیا ہیں؟ ہاسپِس نرس جولی میک فیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ عام طور پر ایسی کئی نشانیاں ہوتی ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کوئی شخص اپنی زندگی کے اختتام کے قریب ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موت سے پہلے جسم چار مراحل سے گزرتا ہے، اور قدرتی موت کے قریب جانے والے افراد میں موت کے قریب کی علامات عام طور پر چھ ماہ کے اندر ظاہر ہوتی ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ایک مشکل سوچ ہو سکتی ہے لیکن جولی جیسے ماہرین لوگوں کو یہ بتا کر “موت کے خوف اور بدنامی کو کم کرنے” کی کوشش کرتے ہیں کہ کیا توقع رکھنی چاہیے۔ ان میں سے ایک علامت بھوک کا ختم ہو جانا ہے۔ جیسے جیسے موت قریب آتی ہے، ایک شخص کم فعال ہو جاتا ہے اور اس کے جسم کو کم توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس وجہ سے وہ معمول سے کم کھانے یا پینے لگتا ہے، یا مکمل طور پر کھانا چھوڑ سکتا ہے۔ ویٹاس ہیلتھ کیئر کے مطابق یہ حالت موت سے ایک یا دو ماہ پہلے ہو سکتی ہے۔ میڈیکل نیوز ٹوڈے مشورہ دیتا ہے کہ ایسے شخص کے ہونٹوں کو بام سے نم رکھیں تاکہ وہ آخری دنوں یا گھنٹوں میں آرام دہ محسوس کریں۔
موت کی ایک اور علامت زیادہ نیند کی ضرورت ہے۔ مرنے سے پہلے ایک شخص جاگنے میں کم وقت گزار سکتا ہے، اس لیے انہیں سونے دینا بہتر ہے ، اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ آرام دہ ہوں۔ لوگ مرنے سے پہلے اردگرد کی باتیں سن سکتے ہیں، اس لیے ویٹاس مشورہ دیتا ہے کہ ان کی تنہائی کا احترام کریں اور ان سے کھلکر بات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *