
مسلم لیگ ن کے اہم ترین رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے، پوری پارٹی میں سوگ کا سماں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بہاولپور کے موجودہ ایم این اے ملک اقبال چنڑ انتقال کرگئے۔ ملک اقبال چنٹر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔ایم این اے ملک اقبال چنٹر کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا،انہیں بیس روز قبل دماغ کی شریان پھٹنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ملک اقبال چنٹر کی نماز جنازہ ڈرنگ اسٹیڈیم میں آج شام چھ بجے ادا کی جائے گی۔مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے ملک اقبال چنڑکے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا جا رہا ہے۔ سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر ایکس پرجاری کئے گئے اپنے بیان میں کہاہے کہ ان کی وفات پر انتہائی دکھ ہوا،وہ ایک مخلص نمائندے تھےجنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بھی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ اقبال چنڑ مسلم لیگ ن کا سرمایہ اوربہاولپور میں پارٹی کا اہم ستون تھے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ والد کے انتقال پر ظہیر اقبال اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ہماری تمام ہمدردیاں غمزہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
Leave a Reply