بس یادیں رہ جاتیں ہیں۔۔۔وہ وقت جب باپ پر فا۔ئر۔نگ کرنے والا بدبخت بیٹا ڈی پی او احمد محی الدین کے ریڈار پر آگیا

بوڑھے باپ پر فا۔ئیرنگ کرنے والا بدبخت بیٹا ڈی پی او احمد محی الدین کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ اس بزرگ نے اپنی جائیداد چار بیٹوں میں انکے حق حصے کے مطابق بانٹ دی ۔
اس بیٹے میں حرص کے جراثیم زیادہ تھے ، کسی نے اسے اکسایا تو باپ کے خلاف نبرد آزما ہو گیا ، آئے روز شور شرابہ جھگڑا اور د۔ھمکیاں دینا معمول بنا لیا ، جب باپ نے صاف کہہ دیا کہ تمہیں اور کچھ نہیں ملے گا جو تھا تمہیں دے دیا ، کچھ وسائل اپنے لیے رکھے ہیں جب مر جاؤں تو آپس میں بانٹ لینا ، لیکن اس نوجوان سے یہ بات برداشت نہ ہوئی اس نے والد پر فا۔ئیرنگ کر دی کہ وہ ڈر کے اسے سب کچھ سونپ دیں ، والد ڈی پی او صاحب کی کھلی کچہری میں پہنچا سارا معاملہ جان کر اگلے روز بیٹے کو طلب کیا گیا وہ آیا علاقہ ایس ایچ او سے معاملے کی تصدیق کی گئی اور باپ پر فا۔ئیرنگ کرنے والے بیٹے کو ڈی پی او کے حکم پر کچہری سے ہی گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔ اس موقع پر احمد محی الدین نے نوجوان کو مخاطب کرکے کہا تم بیٹا کہلائے جانے کے مستحق نہیں ، جائیداد باپ کی ہے بنائی اس نے ، غلطی تمہیں پیدا کرکے کی اور تم نے جوان ہوتے ہی اپنے باپ کو ق۔ت۔ل کرنا چاہا تم کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔۔۔ اطلاعات کے مطابق کچھ روز بعد پولیس نے نوجوان اور اسے اکسانے والوں کی تحریری یقین دہانی اور معافی نامے کے بعد اسے رہا کردیا تھا اب وہ مزید جائیداد کے مطالبے سے دستبردار ہو چکا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *