آخر کار آ گئی وہ خبر جسکا سب کو انتظار تھا، پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) بلوچستان حکومت نے صوبے میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنا غیر قانونی ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق شہری اگر کہیں زائد قیمت پر فروخت دیکھیں تو وہ ثبوت کے طور پر ویڈیو بنا کر متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

 جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بلوچستان بھر میں پیٹرول مافیا کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی ضرورت ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں میں دوسروں کے ساتھ پاکستانی پٹرول کے نام پر ایرانی پیٹرول بیچنے والے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ایرانی پیٹرول کی سرکاری قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کی تھی تاہم کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع میں یہی پیٹرول450سے 500 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہےیہ کھلی لوٹ مار اور عوام کا استحصال ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ کشیدگی اور کویت و بحرین پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی جانب سے ایران کے قشم جزیرے پر حملوں اور ایران کی طرف سے کویت اور بحرین کی جانب میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد کشیدگی بڑھ گئی، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی مذاکرات میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *