
نواں کٹا کھل گیا، مومنہ اقبال کے حوالے سے ثاقب چدھڑ نے حیران کن انکشاف کر دیا
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے اداکارہ مومنہ اقبال کے حوالےسے خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کے منگیتر نے انہیں دھمکیاں دی تھیں۔
ثاقب چدھڑ نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے ان کا مومنہ اقبال سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال اس معاملے میں ’’ویمن کارڈ‘‘ کھیل رہی ہیں، جبکہ ان کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے۔
لیگی ایم پی اے کے مطابق مومنہ اقبال کے منگیتر نے ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں دھمکیاں دیں، جس کے خلاف وہ متعلقہ تھانے میں درخواست بھی جمع کرا چکے ہیں۔
ثاقب چدھڑ نے مزید کہا کہ انہیں اب معلوم ہوا ہے کہ مومنہ اقبال شادی کرنے جا رہی ہیں، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اداکارہ کی والدہ نے فون کر کے معافی مانگی تھی، انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کبھی مومنہ اقبال کو کال کی ہو تو اس کا ثبوت سامنے لایا جائے۔
Leave a Reply