
حکومت کو بڑا دھچکا، اہم وزیر مستعفی
ویب ڈیسک (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی وزیر ٹرانسپورٹ لوئس ہیگ 10 سال پہلے پرانے فون چوری کے دعوے کے فراڈ ثابت ہونے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک خط میں انہوں نے وزیراعظم کیئر سٹارمر کو لکھا کہ ’میں اپنی سیاسی وابستگی اور کام سے جڑی رہی، لیکن اب میں یہ سمجھتی ہوں کہ زیادہ بہتر رہے گا کہ حکومت سے باہر رہ کر اس کی حمایت کروں۔ لوئس ہیگ نے کہا کہ ’میں اس بات کی معترف ہوں کہ اس معاملے کے حقائق کچھ بھی ہوں، یہ معاملہ لامحالہ اس حکومت کے کام اور اس کی پالیسیوں کو پورا کرنے سے توجہ ہٹائے گا۔‘استعفیٰ سکائی نیوز اور ٹائمز آف لندن کے اخبار کی رپورٹ کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں لوئس ہیگ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Leave a Reply