علی امین گنڈا پور بطور وزیراعلی بحال؟ عدالت سے بڑی خبر آگئی

وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بحالی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔ علی امین گنڈاپورکی بطوروزیراعلیٰ کے پی بحالی کے لئے درخواست شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست  میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ غیر آئینی اور دباؤ کے تحت لیا گیا، اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بحالی کی درخواست کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بنانے کی اجازت صرف بانی چئیرمین عمران خان دیتے ہیں اور سہیل آفریدی  ان کی مرضی سے بنے ہیں، یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *