علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلی بحالی کی درخواست: وزیراطلاعات شفیع جان کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر شفیع جان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بحالی کیلئے دائر درخواست سیاسی ڈرامہ ہے،پی ٹی آئی میں حتمی فیصلے عمران خان کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت میں دائر حالیہ درخواست بدنیتی، سیاسی ڈرامہ اور پارٹی مخالف ایجنڈے کا تسلسل ہے،پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے عناصر اب پارٹی مخالف قوتوں کے بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال اٹھنا فطری ہے کہ آخر خیبرپختونخوا حکومت اور پارٹی قیادت کے خلاف محاذ کس کی ایما پر کھولا جا رہا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت میں دائر درخواست دراصل ایک سیاسی ڈرامہ اور میڈیا سٹنٹ ہے جس کا مقصد پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنا اور عوام کو گمراہ کرنا ہے،عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور قائد ہیں، اور پارٹی میں فیصلے کا حتمی اختیار انہی کے پاس ہے۔

شفیع جان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی سازش یا منفی پراپیگنڈے سے خوفزدہ نہیں ہوں گے،پارٹی کارکنان اور پوری قوم باشعور ہے اور بخوبی جانتی ہے کہ پارٹی کے خلاف بیانیہ کون اور کیوں بنا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *