
سعودی عرب میں ظلم کا شکار ایک نوجوان کی فریاد۔۔۔نوجوان اتنا پریشان ہے کہ ویڈیو میں اپنا نام بھی۔۔۔
سعودی عرب میں ظلم کا شکار ایک نوجوان کی فریاد ۔۔۔۔ نوجوان اتنا پریشان ہے کہ ویڈیو میں اپنا نام بھی نہ بتا سکا ۔ رو رو کر اپیل کی کہ اسے مطوب بھولاں والا یا بولاں والا نے ایلومینیم فکسر اور پینٹر کے ویزے پر سعودی عرب بھجوایا ،چک ہمبو کا رہائشی نوجوان پوری ادائیگی 7 لاکھ روپے کرکے آیا مگر یہاں پہنچنے کے بعد جن لوگوں کے ہتھے چڑھا یہ اسے روزانہ مارتے ہیں ، اقامہ بھی نہیں دیتے ، ذرا شکایت کرے تو تھپڑوں سے منہ سجا دیتے ہیں کبھی ٹھڈے مارتے ہیں روٹی ایک وقت دیتے ہیں پھر بھول جاتے ہیں اور اگلے روز ملتی ہے ، نوجوان کے بقول مجھے یہاں آئے پانچ مہینے ہو گئے ہیں کچھ روز پہلے میرے کان پر کوئی ایسی چیز ماری کہ کان پھٹ گیا آج مجھے سیڑھیوں سے دھکا دیا اور میری ٹانگ کا گوشت پھٹ گیا ہے ۔ میں یہاں آکر خوار ہو گیا ہوں دل چاہتا ہے اپنی زندگی ختم کر لوں ۔۔ اگر مجھے کچھ ہو جائے تو میری موت کا ذمہ دار مطلوب بھولاں والا ہو گا۔
سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اس نوجوان کو تلاش کرکے اس کی ہر ممکن مدد کریں ، ہو سکے تو جن ظالموں کے شکنجے میں یہ پھنسا ہے ان سے اسکی جان چھڑوائیں ۔۔۔ اللہ کریم اس پنجابی نوجوان کی غیب سے مدد فرمائے آمین۔
Leave a Reply