اس سفاک شخص کو اس وقت تک پھندے پر لٹکایا جائے جب تک یہ مر نہ جائے، اس کے بارے میں۔۔۔

اس سفاک شخص کو اس وقت تک پھا۔نسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک یہ مر نہ جائے : امریکی شہریت رکھنے والی بیوی کو ق۔ت۔ل کرنے والے پاکستانی شوہر کے بارے میں عدالت کا فیصلہ۔
تفصیلات اور عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم شوہر رضوان حبیب نے اپنی اہلیہ امریکی خاتون وجیہہ کی اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی پر قبضے کے لیے اسے بہانے سے پاکستان بلا کر ق۔ت۔ل کیا۔مقدمے کے مطابق ملزم نے وجیہ سواتی کو دھوکے سے راضی نامے کے بہانے پاکستان بلوایا اور بعد ازاں تھانہ مورگاہ کے علاقے کوڑھی میں ق۔ت۔ل کر دیا جبکہ لا۔ش کو خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں گڑھے میں چھپا دیا گیا۔کیس کی سماعت ڈویژن بینچ نے کی، جس میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس تنویر احمد شیخ شامل تھے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرم شوہر کو اس وقت تک پھا۔نسی پر لٹکائے رکھا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو جائے۔واضح رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے اکتوبر 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں مجرم کا سزا یافتہ شریک جرم والد بھی شامل تھا، جو جیل میں فوت ہو چکا ہے۔کیس کی سماعت کے موقع پر امریکی سفارت کاروں کی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *