
خدانخواستہ یہ دونوں پولیس افسران کسی شرمندگی سے سر جھکا کر نہیں کھڑے بلکہ ایک لرزا دینے والا منظر۔۔۔
خدانخواستہ یہ دونوں پولیس افسران کسی شرمندگی سے سر جھکا کر نہیں کھڑے بلکہ ایک لرزا دینے والا منظر دیکھ کر یہ بیک وقت ساکت ہو گئے ۔۔۔۔ضلع لیہ کے تھانہ چوبارہ کی حدود چک نمبر 120 ایم ایل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں معمولی جھگڑے پر سگی چچی نے اپنی بھتیجی کو قتل کردیا ۔
خواتین کے عام سے جھگڑے میں عرفانہ بی بی نے بدلہ لینے کی خاطر گلہ دبا کر اپنی 6 سالہ بھتیجی علیشاء فاطمہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزمہ نے ققل کے بعد ساتھی ملزمہ ثریا بی بی کے ساتھ مل کر بچی کی لا۔ش کو بستروں میں چھپا دیا ۔ پولیس کو ابتدا میں ہی گھر میں خواتین کے جھگڑے کا علم ہوا تو شک کی بنیاد پر ملزمہ سے پوچھ گچھ کی گئی جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور اعانت کرنے والی خاتون ثریا بی بی کا بھی بتا دیا ۔پولیس نے لا۔ش برآمد کر کے دونوں ملزمہ خواتین عرفانہ بی بی اور ثریا بی بی کو گرفتار کر لیا۔پولیس افسران کی یہ تصویر ملزمہ خواتین کی نشاندہی پر بچی کی لا۔ش برآمد کرتے وقت لی گئی ۔۔۔۔
Leave a Reply