کل تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر منگل کے روز بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ سکول کل بھی بند رہیں گے ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔یاد رہے آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی ، مری میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث  تعلیمی ادارے بند تھے،آئے روزتعلیمی اداروں کی بندش کےباعث طلبہ و طالبات کی پڑھائی کا شدید حرج ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *