
بڑی خبر: ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیش کردہ شرائط پر امریکہ کا جواب آ گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فوکس نیوز کودیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ معاملات کو سفارتی سطح پر حل کرنے کے حوالے سے سنجیدہ ہے، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے پیش کی گئی شرائط ناقابل قبول ہیں۔
مارکوروبیو نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں اور فریقین کے درمیان بالواسطہ پیغامات کا تبادلہ بھی جاری ہے، لیکن ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری اور دہشت گردی کی پشت پناہی فوری طور پر بند کرنی ہوگی۔یقین ہے کہ ایرانی مذاکرات کار امریکا کے ساتھ ڈیل تک پہنچنے کیلئے سنجیدہ ہیں ۔
Leave a Reply